پاکستانی صارفین کیلئے سام سنگ کی شاندار پیشکش، اب آپ اپنے موبائل کے بدلے گلیکسی S6 ایج یا نوٹ 5 حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ۔۔۔
29 جنوری 2016 (20:48)
آبا
اس عرصے کے دوران کوئی بھی شخص اپنے متذکرہ آئی فون ماڈلز کو گلیکسی کے فونز کے ساتھ تبدیل کر سکتا ہے۔ آئی فون دے کر سام سنگ کے یہ ماڈل لینے والے شخص کو کمپنی کی طرف سے گیئر وی آر(Gear VR) مفت میں فراہم کیا جائے گا۔ لوگ پاکستان میں موجود چند منتخب سام سنگ سٹورز پر یہ آفر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ای ایس اور ہیرو شاپس پر بھی آئی فون کو سام سنگ گلیکسی کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔آپ متعین کردہ دکان پر جا کر اپنے آئی فون کی قیمت کا تخمینہ لگوائیں گے، اور اگر آپ اس قیمت پر رضامند ہو گئے تو باقی رقم ادا کرکے گلیکسی کے اوپر بتائے گئے دونوں ماڈلز میں سے ایک لے سکیں گے۔

0 comments:
Post a Comment